راولپنڈی، 24گھنٹوں میں 6اشتہاری اور2عدالتی مفرور گرفتار

104

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)راولپنڈی پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 24گھنٹوں میں 6مجرمان اشتہاریوں اور2عدالتی مفروران کو گرفتار کر لیا ۔ سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن کی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے 24گھنٹوں میں 6مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ گوجرخان پولیس نے مجرم اشتہاری غلام صفدر ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مجرم اشتہاری محمد امین ،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے مجرم اشتہاری عرفان انور ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے علی شیر زمان،تھانہ سول لائن پولیس نے مجرم اشتہاری امیرعلی ،تھانہ مورگاہ پولیس نے مجرم اشتہاری نظار خان کو گرفتار کیا جبکہ تھانہ روات پولیس نے عدالتی مفرور امین عرف بلا اورتھانہ کلرسیداں پولیس نے عدالتی مفرور محمد حنیف کو گرفتار کیا ۔