ملکی دفاع اورتحفظ کیلیے فوج اورعوام ایک ہیں ،رانا عدنان

174

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر راناعدنان خاں،جنرل سیکرٹری چودھری عمر فاروق،میاں محمد خا لد ، راشدمحمود،سلیم انصاری،فاروق احمدباجوہ اوراحسان الٰہی ظہیر اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت غیرذمے دارانہ اورشرانگیز بیان دے رہاہے، اگربھارت نے جنگ مسلط کی توپاکستان کے نوجوان اورفوج اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔پاکستان کادفاع مضبوط ہے ملکی دفاع اورتحفظ کیلیے فوج اورعوام ایک ہیں پاک فوج دفاع کے مقدس فرض کی بجاآوری کیلیے ہمہ و قت تیارہے۔پا ک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہرپاکستانی نوجوان سپاہی ہے ،بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کولگام دے اورخطے کو بے امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔بھارتی گیڈربھبکیوں سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ شر انگیز بیان دینابھارت کی روایت ہے۔راناعدنان نے کہا کہ انڈین آرمی چیف کی گیڈر بھبکی سے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔بھارت اپنا شوق پواکرکے دیکھ لے اسے معلوم ہوجائے گاکہ وہ کتنی بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہے۔پاکستان پر بھارت نے حملہ کرنے کی جسارت کی تو اس کامنہ توڑ جواب دیاجائے گا۔پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے بھارتی آرمی چیف کا غیر ذمے دارانہ بیان تشویش ناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی علاقوں میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویدار بھارت آج تک اپنے عوام کو اس کا ثبوت ہی پیش نہیں کرسکا۔ مذاکرات سے فرارہندوستان کی کوئی نئی بات نہیں ہے،تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کبھی بھی مذاکراتی عمل میں سنجیدہ نہیں رہا۔انڈیا کو اس کی زبان میں جواب دینا وقت کاناگزیر تقاضا ہے۔پوری پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو اسے1965ء سے زیادہ زخم اٹھانے پڑیں گے۔پاکستان امن کاخواہاں ہے مگر تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند،بلوچستان میں مداخلت کا خاتمہ اور آبی جارحیت کو ترک نہیں کردیتا اس کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد اورخودمختار ملک ہے۔ہم امریکا سمیت تمام ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔