بھارت کی بزدلانہ کارروائی پرپاکستانی عوام اسے مایوس نہیں کرے گی

68

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رکن شور یٰ وامیرضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ نریندرمودی کی بوکھلاہٹ آمدہ انتخابات کے موقع پر بھارتی معیشت کی تباہی ہے ،گزشتہ برس ہونے والی 12.5بلین کی سرمایہ کاری میں سے رواں برس سرمایہ کاروں نے 8.1بلین ڈالرنکال لیا ہے اور انڈین روپے کی قدر65روپے سے گرکر 73 روپے تک جاپہنچی ہے اسی بے چینی کے باعث نریندر ، اپنے جنرل کے پیچھے چھپ کرپاکستان کوجنگ کی دھمکیاں دے رہاہے تاکہ بھارتی عوام کی توجہ گرتی معیشت اورتیزی سے بڑھتی پیٹرول کی قیمتوں سے ہٹا ئی جاسکے لیکن اسے معلوم نہیں کہ پاکستانی قوم یک جان ہے اوروہ ایسی گیدڑبھبکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگی۔ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہبھارت کی بزدلانہ کارروائی پرپاکستانی عوام اسے مایوس نہیں کرے گی سیاسی جماعتوں میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکنبھارت جیسے دشمن کے خلاف پوری قوم متحدہے ۔