لاہور میں حساس نوعیت کے مختلف نوٹیفکیشن گردش میں ہونے کا انکشاف

236

اسلام آباد/لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں حساس نوعیت کے مختلف نوٹیفکیشن کے گردش ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان جعلی نوٹیفکیشن کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔ اسلام آباد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا ایک نوٹیفکیشن منظر عام پر آیا ہے اس جعلی نوٹیفکیشن میں زلفی بخاری کی بہن ملیکہ بخاری کو چیئرپرسن بی آئی ایس پی پروگرام تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے ،ملیکہ بخاری نے تردید کردی جس کے بعد نوٹیفکیشن جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔علاوہ ازیں وزارت اوورسیز اور اس کے ذیلی اداروں میں اربوں روپے کی کرپشن ، اقربا پروری ، جعلی ڈگری ہولڈرز سمیت بااثر افسران ، وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری کا اصل امتحان اب شروع ہوگا۔ او پی ایف میں ڈائریکٹر ز جنرل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت سینکڑوں ملازمین ایسے ہیں جو جعلی ڈگری ہولڈر ز ہیں۔ ہاؤسنگ پروجیکٹ میں 17ارب روپے کی کرپشن واضح ہوچکی ، جعلی ڈگری ہولڈرز سے متعلق تاحال او پی ایف انتظامیہ برائے نام انکوائری کرکے معاملہ کو دبائے ہوئے ہے۔ سابق بورڈ آف گورنر ز کی غیر قانونی تحلیل کرنے کے لیے از خود تشکیل بھی سوالیہ نشان ہے کہ انکی تقدیر کا فیصلہ عدالت کی مرہون منت ہے ۔ ای او بی آئی میں میگا کرپشن کے بعد انکے سابق چےئرمین مرتضی کی ایک ایک دن میں لاکھوں روپے کے اخراجات سے متعلق وزارت نے مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں میگا کرپشن سکینڈل سامنے آنے کے باوجود خاطر خواہ نتائج سامنے نہ آسکے اوردرجنوں مزید ملازمین کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔