اسلام کے وجود سے ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ برپاہے، سید صلاح الدین

224

پشاور (آن لائن) پاکستان اور کشمیر کی آزادی کا نصب العین لا الہٰ الا للہ کی حکمرانی ہے اور ناموس رسالت کاتحفظ ہے ،آزادی کشمیرکی تحریک اقوام متحدہ کے چارٹر کے عین مطابق آزادی کی قانونی جنگ ہے، مسلمان دہشت گرد نہیں ظلم کیخلاف رعب اور طاقت ہے، اسلام کے وجود سے ظلم کے ایوانوں میں زلزلہ برپاہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریک آزادی کشمیر کے صف اول کے رہنما اور سپریم کمانڈر حزب المجاہدین سید صلاح الدین نے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر مولانا پروفیسر محمد ابراہیم ، متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی ، نائب امیر حزب المجاہدین مولانا تاج علی شاہ ، جماعت اسلامی ضلع پشاور کے امیر صابر حسین اعوان ، نائب امراء حاجی اسلم ، ہدایت اللہ خان سمیت دیگر رہنما اور کارکنان کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ سید صلاح الدین نے کہا کہ دہشت گردی اسلام اور پاکستان دشمنی ہے تحریک آزادی کشمیر کا ہر کارکن دہشت گردی اور ظلم کے خاتمہ کے لیے دشمن قوتوں سے نبرد آزما ہے پاکستان کے امن و خوشحالی کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمے داری ہے تحریک آزادی کشمیر مادی مفادات کی نہیں عقیدہ اور نظریہ کے تحفظ کی جنگ ہے کشمیرمیں آزادنہ رائے شماری کی بجائے نتخابی ڈراما بازی کسی قیمت پر قبول نہیں پاکستان میں ہر قسم کی دہشت گردی سی آئی اے ، را اور موساد کروا رہے ہیں اسلامی مملکت پاکستان میں نظام سازی عوامی ووٹ کاکا م ہے ہتھیار کا نہیں تحریک آزادی کشمیر نا خواندگی کی تحریک نہیں اس کا روح رواں ایک ایک کارکن اعلیٰ تعلیم یافتہ اور زمانہ کے تقاضوں کو پورا کرنے والا ہے۔