نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی 132 گاڑیوں کی نیلامی کافیصلہ

197

اسلام آباد(آن لائن)وزارت مواصلات نے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی 132 لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے،ان میں80گاڑیاں این ایچ اے ہیڈ کوارٹر جبکہ52 گاڑیاں مختلف ریجن کے افسران نے نے قبضہ میں لے رکھی ہیں۔این ایچ اے کے پاس 1524 گاڑیاں موجود ہیں جبکہ سینکڑوں گاڑیاں افسران نے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی ہیں جبکہ18 گاڑیاں وزارت مواصلات کے افسران نے بھی حاصل کر رکھی ہیں جبکہ سابق چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ نے 2گاڑیاں،معروف افضل ایک گاڑی جبکہ عثمان باجوہ نے بھی ایک گاڑی این ایچ اے کی ملکیتی اپنے زیر استعمال میں رکھی ہوئی ہے۔مواصلات کے وزیر مملکت مراد سعید نے گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور ذمے دار افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سب سے پہلے چیئرمین این ایچ اے کا احتساب ہوگا جس نے حکومت کی گاڑیاں مال مفت سمجھ کر کرپٹ افسران کو دے رکھی ہیں تاکہ یہ افسران اسکی کرپشن پر خاموش رہ جائیں۔