کوئٹہ اور گردونواح میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے

98

کوئٹہ (صباح نیوز)کوئٹہ، پشین اور مستونگ میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ ہفتے کی شب تقریباً12 بجکر 25 منٹ پر آیا۔