پی ٹی آئی کی حکومت 100 روزہ پلان کو بھول چکی ہے، رانا طہ

74

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 113 کے امیر رانا طہٰ خاں، جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن، نائب امیر ڈاکٹر محمد انور اور دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن مکاؤ نہیں مہنگائی بڑھاؤ مہم چلا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت 100 روزہ پلان کو بھول چکی ہے۔ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن بنانے کے معاملے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔ قومی معیشت بھینسیں فروخت کرنے سے مضبوط نہیں کی جاسکتی۔ غریب لوگ گورنر ہاؤس کی سیر نہیں مہنگائی سے نجات چاہتے ہیں۔ سلیکٹڈ حکومت الزامات نہیں اقدامات پر توجہ دے۔ وزیرخارجہ گستاخانہ خاکوں کیخلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد منظور کروائیں۔ مودی کے ہوتے ہوئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی۔ مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل کے بغیر ممکن نہیں۔ مودی کو انسانیت نہیں کرسی سے پیار ہے۔