متوقع نئے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 8ماہ سے قبل ناممکن ہے،ماہرین

240

راولپنڈی (بی این پی )متوقع نئے بلدیاتی نظام کے نافذ ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کم از کم 8ماہ سے قبل نہیں ہو سکیں گے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق آئین کے مطابق نئی مردم و خانہ شماری کے بعد بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ بندیاں ہونا لازم ہے ، جس کیلئے حلقہ بندی افسران اور اتھارٹیز کی تعیناتی کے بعد نئی حلقہ بندیاں بنانے اور ان پر اعتراضات نمٹاکر حتمی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیلیے کم از کم 8ماہ کا عرصہ درکار ہے ، جسکے بعد بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کیا جاسکے گا۔ اس طرح نئے بلدیاتی انتخابات اگست یا ستمبر 2019 ء سے پہلے ہوتے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کی خالی سیٹوں پر ضمنی الیکشن بھی اس وجہ سے نہیں ہو سکے ۔