اسلامی قوانین کے تحفظ کیلیے پوری قوم متحد ہے ،شمس الرحمن سواتی

82

راولپنڈی(وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی ،جنرل سیکرٹری ظفرالحسن جوئیہ ایڈووکیٹ،نائب امراء ضلع راجا محمدجواد ، محمدوقاص خان ،امتیازعلی اسلم اورچودھری عطا ربانی نے کہاہے کہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کے قانون کو چھیڑا گیا تو نہ صرف ملک کی دینی جماعتیں بلکہ پوری قوم حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوگی ۔اپنے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ اسلامی قوانین کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔ ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اوراس حوالے سے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انھوں نے کہاکہ قوم کو پوری طرح بیدار اور ہوشیار رہنا ہوگا حکومت نے آغاز پر ہی جن نازک ایشوز کو چھیڑ ا ہے ، خدشہ ہے کہ کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ رونما ہوسکتاہے ۔ حکومت نے ایک قادیانی کوعہدیداربنا یا اورعاشقان مصطفی ﷺ کے دباؤ پریہ فیصلہ واپس لینا پڑا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے عزائم کیا ہیں ایسے کسی اقدام سے تحریک انصاف کی حکومت اپنے پاؤں پرخود کلہاڑی مارے گی۔