سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرزکاکرائے بڑھانے کا عندیہ

218

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر عوام میں غم و غصے کی لہر برقرار ہے جب کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کو کرائے بڑھانے کیلئے آٹھ اکتوبر تک مہلت دے دی ہیں۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے اجلاس میں سی این جی کی موجودہ قیمت اور کرایوں سمیت دیگر امور پر غور اور وعدے کی پاسداری نہ کرنے پر سی این جی ایسوسی ایشن سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ارشاد بخاری نے ٹرانسپورٹ کرایہ بڑھانے کیلئے حکومت کو آٹھ اکتوبر تک کی مہلت دیدی، ان کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر اعلان نہ ہوا تو از خود فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کاروبار کرنا ممکن نہیں رہا، ٹرانسپورٹ کرائے بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے۔ارشاد بخاری نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن نے ہم سے وعدہ کیا اور پھر اسٹیشن کھول کر بیٹھ گئے ہیں۔