کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن بس منصوبے کا تعمیراتی کام شہریوں کیلئے زحمت کا باعث بننے لگا،

266

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شہر قائد کی عوام کو شہر کے اہم حصے میں تعمیراتی کام کے باعث مسلسل ٹریفک جام کا سامنا ہے، ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک بند ہونے سے اطراف کی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ جاتی ہیں۔

اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا حصہ انڈر پاس کی تعمیر کیلئے ایم اے جناح روڈ کا دوسرا ٹریک بھی ماہ محرم الحرام کے اختتام پر بند کیا جائے گا، عاشورہ محرم 20 اور 21 ستمبر کو منائی گئی تھی تاہم شہدائے کربلا کا چہلم 29 اکتوبر تک ہونے کا امکان ہے۔

اسسٹنٹ پروجیکٹ منیجر نے امید ظاہر کی ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔