16 اکتوبر سے کینٹ ا سٹیشن تا لانڈھی لوکل ٹرین سروس کے آغاز کا اعلان۔

295

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) کراچی کہ شہریوں کے لیے اچھی خبر، 16 اکتوبر سے کینٹ اسٹیشن تا لانڈھی لوکل ٹرین سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے تاجروں سے خطاب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر کی منصوبہ بندی کرلی ہے جبکہ 16 اکتوبر سے کینٹ سٹیشن تا لانڈھی لوکل ٹرین سروس کا آغاز کردیا جائے گا، جس کا افتتاح وزیر ریلوے شیخ رشید کریں گے۔ 

گورنر سندھ نے مزید بتایا کہ آگ لگنے کے واقعات سے جلدازجلد نمٹنے کے لیے فائر ٹینڈر کی خریداری کے ٹینڈر جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے نقصان سے بچا جاسکے۔