تولہ سونا60ہزار روپے سے تجاوز کر گیا

481
Invest in gold - bank gold bars bullions on dollars
عالمی صرافہ مارکٹ میں 1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1204ڈالر ہو گئی
کراچی : ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا60ہزار روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکٹ میں 1ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1204ڈالر ہو گئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے ۔
ہفتہ کو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 500روپے کے ریکارڈ اضافے سے ایک تولہ سونا مہنگا ہو کر60ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح428روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر51ہزار520روپے پر جا پہنچی ۔صرافہ جیولرز کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے فی اونس سونا 18ڈالر مہنگا ہو ا جس کے بعد ملک بھر میں یک ہفتے کے دوان ایک تولہ سونے کی قیمت میں700روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں600روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔