کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بدترین مندی کی لپیٹ میں رہی ،کے ایس ای100انڈیکس 1700پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر کر 39200پوائنٹس کی انتہائی کم ترین سطح پر بند ہوا ،کاروباری مندی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے336ارب روپے ڈوب گئے
جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے سے کم ہو رک80کھرب روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے کاروبار کے پہلے ہی دن سے مندی کا شکار رہی ،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز کی جانب سے منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ اور نئی سرمایہ کاری نہ ہونے کے سبب پہلی مرتبہ مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بادل چھائے رہے
،پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس 1772.24پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 40998.59پوائنٹس سے کم ہو کر 39226.35پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 839.92پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19077.87پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29944.47پوائنٹس سے گھٹ کر 28795.99پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری مندی کے سبب ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب36ارب20کروڑ36لاکھ 11ہزار202روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب2ارب 81کروڑ81لاکھ11ہزار550روپے سے کم ہو کر80کھرب 66ارب61کروڑ45لاکھ 348روپے رہ گیا
۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41790.77پوائنٹس کو چھو گیا تھا مگر مارکیٹ بدترین مندی کی لپیٹ میں آنے سے انڈیکس39031.99پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ5ارب روپے مالیت کے 15کروڑ40لاکھ94ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کے 8ارب99کروڑ91لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1802کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے502کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،1198میں کمی اور102کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،اینگرو پولیمر ،ڈیسکون آکس چیم ،لوٹے کیمیکل ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،عسکری بینک ،صدیق سنز ٹن ،فوجی فوڈز ،بینک الفلاح ،نشاط چونیاں ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،سلک بینک لمیٹڈ ،الٹرا پر آکسائیڈ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،نیمائر ریسائنس ،ورلڈ کال ٹیلی کام اور کے الیکٹرک لمیٹڈ سر فہرست رہے۔