وزیر اعظم اور آرمی چیف کا دورہِ کوئٹہ

421

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  الگ الگ دورے پرکوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ان  کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات فواد چوہدری،وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی خسرو بختیار،وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی،بلوچستان کی سیاسی  قیادت، اور وزیراعظم کےمعاونین خصوصی برائے میڈیا نعیم الحق اور سیاسی امور بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم ائیرپورٹ  سے گورنر ہاوس روانہ ہوئے جہاں وہ  گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے اہم ملاقت کریں گے۔وزیر اعظم  دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کی صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔

 وزیراعظم بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔وہ کوئٹہ میں پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کے علاوہ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے  خطاب کریں گے۔

دوسری جانب  ڈی  جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ    بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جہاں      وہ وزیراعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز سدرن کمانڈ میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔