یو بی جی کی سینٹرل کورکمیٹی کا اجلاس15اکتوبر کو لاہور میں ہوگا

254
اجلاس میں ایف پی سی سی آئی الیکشن کی تیاریوں اور عہدوں پر امیدواروں کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا
کورکمیٹی اجلاس میں ایس ایم منیر،رؤ عالم،الیاس بلور،ریاض الدین شیخ،زبیرطفیل،خالدتواب اور دیگر شریک ہونگے
کراچی:یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی ) کی سینٹرل کورکمیٹی کا اجلاس گروپ چیئرمین افتخار علی ملک کی رہائشگاہ لاہور میں15اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( ایف پی سی سی آئی) کے آئندہ انتخابات برائے2018کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا
ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں یو بی جی سے صدر ،سینئرنائب صدر اور نائب صدورکیلئے امیدواروں کی نامزدگیوں پر بھی غورہوگا۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز کے مطابق مرکزی کورکمیٹی کے اس اجلاس میں گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر خصوصی طور پر شریک ہونگے جبکہ یو بی جی کے سیکرٹری جنرل زبیر طفیل،سینیٹر عبدالحسیب خان، سینیٹر الیاس بلور، خالدتواب، مرزا اختیار بیگ، صدر ایف پی سی سی آئی غضنفربلور،سینئرنائب صدرمظہر اے ناصر اور نائب صدور،سینئررہنماریاض الدین شیخ،گلزار فیروز، میاں محمد ادریس،انجینئر دارو خان، مس شبنم ظفر، ممتاز شیخ،عبدالرؤف عالم، ظفر بختاوری،نوراحمدخان، ملک سہیل حسین،مسز ناہید مسعود،حاجی افضل،زاہد شنواری، عامرعطا باجوہ ،حنیف گوہراور دیگر ممبران بھی شرکت کرینگے۔انہوں نے بتایاکہ یو بی جی لیڈران دسمبر میں ہونے والے فیڈریشن الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کا لائحہ عمل طے کرینگے
علاقائی سطح پرنمائندگان کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔گلزارفیروزنے کہا کہ افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر نے تمام صوبائی کورکمیٹیوں کو بھی ہدایت کردی ہے کہ آئندہ الیکشن میں اپنی بھرپور تیاریاں کی جائیں ،ہم جمہوری تقاضوں کے مطابق الیکشن لڑیں گے اور کسی بھی مخالف گروپ کو فرار کا راستہ نہیں دیں گے۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر کی قیادت میں یو بی جی نے فیڈریشن سے کرپشن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ کیا ہے اور آئندہ بھی یو بی جی الیکشن میں کامیاب ہوکر فیڈریشن کو مزید مضبوط بنائیں گے۔