پاکستانی طلب ِعلموں کے لیے خوشخبری،امریکی یونیورسٹیوں نے دروازے کھول دیے

395

33 امریکی یونیورسٹیوں کا کراچی   میں دورہ،طلبہ کو امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کی براہ  راست معلومات فرہم کی گئی۔

روا ں ہفتے امریکی  یونیورسٹیوں کا  وفد  کراچی پہنچا جس نے 7اور 8 اکتوبر کو “یوایس کالج فیئر” منعقد کیاجس میں طلباوطالبات کے لیے 33 امریکی  یونیورسٹیوں نےامریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی براہ راست  معلومات فراہم کیں۔

تیرہوہیں دوسالہ “ساوتھ ایشیاٹور ” کے  ذریعے سندھ بھر کے ہزاروں طلبہ، ان کے والدین، کونسلروں اور مقامی یونیورسٹیوں کے عہدے داروں کو امریکا میں تعلیم کے وسیع مواقع سے آگاہی فراہم کی گئی۔ کراچی میں امریکی قونصل جنرل جو این ویگنر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ مقامی طلبا کو امریکی جامعات میں داخلوں کا موقع فراہم کرنے کیلیے 25 سے زائد یونیورسٹیوں کے نمائندے یہاں آئے ہیں ، یہ حالیہ برسوں میں پاکستان کا دورہ کرنے والی یونیورسٹیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے یہ ادراک رکھتے ہیں کہ پاکستانی طلبہ کتنے ذہین ہیں۔

امریکی قانصل جنرل نے میزید کہا کہ  آپ کی دلچسپی کسی بھی شعبے میں ہو آپ امریکا کی ہزاروں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں اپنی پسند کے شعبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس بار یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فانڈیشن ان پاکستان کے تحت ایجوکیشن یو ایس اے نمائش میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں امریکی یونیورسٹیوں کے وفود آئے ہیں جو پاکستانی اسکولوں اور یونیورسٹیوں کا دورہ کررہے ہیں جبکہ ان  25 یونیورسٹیوں میں سے 17 پہلی بار پاکستان آئی ہیں۔