شہر بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

329

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)شہر بھر میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا،

تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی کے لئے کمیٹی بنادی گئی،آپریشن کے دوران قبضہ مافیا کے بنائی گئی متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کردی گئیں۔ 

گزشتہ روز عائشہ منزل میں واقع آئی آر سی شادی ہال، گلبرگ میں مرکز سادات امروہہ میرج لان اور سرجانی ٹاؤن میں واقع غیر قانونی شادی ہالز ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کی نگرانی میں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردےئے گئے۔ 

کارروائی کے دوران محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے بھاری مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا، اس موقع پر مقامی انتظامیہ و پولیس کا تعاون حاصل رہا۔ واگزار کرائی گئی سرکاری اراضی کو مستقبل بنیادوں پر محفوظ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت سندھ کے تعاون سے قبضہ مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کا محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے 

جبکہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی خود آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، و دیگر افسران موجود تھے۔