موٹر سائیکل کراچی کے نوجوانوں کو تشویشناک بیماری میں مبتلا کررہی ہے۔

378

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شہر قائد میں موٹرسائیکل غریب کی سواری ہے، لیکن با آسانی دستیاب یہ ذریعہ آمدورفت سواروں کے لئے مختلف جسمانی تکالیف کا سبب بھی بنتا ہے۔ جس میں شہر کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں بھی اہم کر دار ادا کر رہی ہیں۔ 

کراچی میں کمر اور گردن کے درد کے مریضوں کی بڑھتی تعداد 70 فیصد تک جا پہنچی ہے، متوسط طبقے کی یہ سواری سہولت کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھی بن چکی ہے، زیادہ تر نوجوان اس مرض کا شکار ہورہے ہیں۔

ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، ٹریفک کا اڑدھام اور مو ٹرائیکل کی تیز رفتاری اسکا سب سے بڑاسبب ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نوجوان نسل کا متاثر ہونا تشویش کا سبب ہے، موٹرسائیکل سوار افراد ہیلمٹ اور بیک مرر کا استعما ل لا زمی کریں۔

کراچی میں سڑکوں کی خستہ حالت درست نہ ہوئی تو ہر تیسرا موٹرسائیکل سوار کسی نہ کسی تکلیف کا شکار بن سکتا ہے۔