ڈائس ہیلتھ انویشن ایگز ی بیشن 2018 کا افتتاح گورنر سندھ کریں گے

482
ڈا - ڈائس ہیلتھ انویشن ایگز یبیشن 2018
ڈا - ڈائس ہیلتھ انویشن ایگز یبیشن 2018

گورنر سندھ عمران اسماعیل  جمعہ 12 اکتوبر کو  ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیِراہتمام صحت سے متعلق ہونے والی سائنسی  پروجیکٹس  کی نمائش ڈائس ہیلتھ انویشن ایگز یبیشن 2018 کا افتتاح کرینگے۔

ڈا - ڈائس ہیلتھ انویشن ایگز یبیشن 2018
ڈا – ڈائس ہیلتھ انویشن ایگز یبیشن 2018

یہ دو روزہ ایگزیبیشن امریکی  این   جی  او”ڈائس” کے اشتراک   سے   ایکسپو سینٹرمیں منعقد کی جائے گی

 ڈائس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں اجلاس  منعقدہوا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گورنر ہاؤس سے شرکت کی تصدیق کے بعد  اس ضمن میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جبکہ نمائش میں شرکت کے لیے امریکہ سے ڈائس فاؤنڈیشن کا وفد بھی جلد ہی کراچی پہنچ رہا ہے۔

اس نمائش میں ملک بھر کی 35  سے زائد جماعت کے 150  طلباء  کے ریسرچ بیسڈ پروجیکٹس  نمائش کے لیے  رکھے جائیں گے۔

نمائش میں مفت میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کے علاوہ ورکشاپ اور سمینارز بھی منعقد کئے جائینگے۔

نمائش میں ڈاؤ یونیورسٹی کے اٹھارہ انسٹیٹیوٹس کے علاوہ صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ سمیت ملک کے طول و عرض سے مختلف جامعات سے طلبا اپنے پروجیکٹس کے ساتھ شرکت کررہے ہیں، جبکہ ملایئشیا کی 2جامعات اور چین کے تعلیمی اداروں سے بھی طلبا اپنے پروجیکٹ سے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔