پہلی تین روزہ ہونان انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر پاکستان چائنا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ پرموشن کونسل کے چیرمین جیک ٹینگ میئر کراچی کو شیلڈ پیش کررہے ہیں اس موقع پر رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ عارف اللہ حسینی، ای کامرس کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام، عزیر نظام اور گو چنشوئی بھی موجود راچی کراچی چائنا کی سوکمپنیوں کی مصنوعات کی نمائش میئرکراچی نے افتتاح کردیا، میئرکراچی وسیم اختر کو چائنی کمپنیوں کے سی ای او نے بریفنگ دی، تین روزہ نمائش نو سے گیارہ اکتوبر تک جاری رہے گی،
پہلی تین روزہ بین القوامی ہونان کموڈٹی نمائش کے افتتا ح کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد منعقد ہونے والی نمائشوں سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا آج کی ضرورت ہے۔ چین کے بانی رہنمائی ماؤ زے تنگ کے آبائی صوبے سے اعلٰی اختیاراتی وفد کی نمائش میں شرکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ چینی مہمان روشنیوں کے شہر سے محبتیں سمیٹ کرجائیں کے۔
میئر کراچی نے کہا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور عالمی ادارے کی مدد سے ملک کے معاشی حالات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے مجسٹریٹ کے اختیارات کے معاملے پر درخواست کی ہے لیکن تاحال اختیارات نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ شہر کو ہرا بھرا دیکھنا چاہتے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے دوران رئیر ایڈمرل ریٹائرڈ عارف اللہ حسینی نے کہا کہ چینی کا صوبہ ہونان روایتی مہمان نوازی کیلئے شہرت رکھتا ہے۔ ہونان کے عوام بھی پاکستان کے ساتھ محبت کا بھرپور جزبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برابری کی بنیاد پر جاری سی پیک منصوبوں سے دونوں برادر ممالک بھر پور استعفادہ کریں گے۔
کونسل خانہ چین کے کمرشل اتاشی گو چونشوئی نے کہا کہ عالمی تجارتی بحران کے باوجود چین کی خواہش ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو وسعت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز اپنی معیاری مصنوعات چین میں متعارف کرائیں۔
اس موقع پر ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عزیر نظام نے کہا کہ ہونان کموڈٹی نمائش میں جدید زراعت، تعمیرات، کیمیکلز، فائبر آپٹک، ہائیڈرو پاور اور ہائیڈرو ٹربائن کی مصنوعات پر مشتمل 80 سے زائد اسٹال لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونان کا اعلٰی اختیاراتی وفد سی پیک اور ون بیلٹ اینڈ روڈ کیلئے سرمیہ کاری کے حوالے سے ایف پی سی سی آئی اور کراچی چیمبر کا دورہ کرے گا۔ہیں۔