راولپنڈی چیمبر آف کامرس پُر امن انداز میں اپنے عہدیداروں کا انتخاب کرتی ہے

107

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی ٗ جنرل سیکرٹری ضیا اللہ چوہان ٗ نائب اُمراء رضا احمدشاہ اورقاضی محمد جمیل کے علاوہ دیگر کاروباری اور سماجی شخصیات حاجی نصیر مغل ٗمحمد اشرف پوسوال ٗراجا اظہر ٗ احسان اللہ قریشی اور ندیم چودھری نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نو منتخب صدر ملک شاہد سلیم ٗ سینئر نائب صدر بدر ہارون ٗ نائب صدر فیاض قریشی و دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران کو مبارک باد دی ہے۔ ایک مشترکہ تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جس طرح پُر امن اورجمہوری انداز میں اپنے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرتی ہے،ان کے انتخاب کا یہ طریقہ دیگر تنظیموں کے لیے ایک اچھی اور قابل تقلید مثال ہے۔ ہماری طرف سے نومنتخب عہدیداروں کو ہر طرح کا تعاون حاصل رہے گا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنے ساتھیوں کے اعتماد پر پورا اُتریں گے اور تاجر کمیونٹی کے مسائل اور معاملات کو بہتر سے بہترین طریقے سے حل کرنے کیلییکوشش کریں گے۔