ستمبر 2018میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1452.43ملین ڈالر اور اگست کے مقابلے میں 28.70فیصد کم ہے
سعودی عرب 1452.43، متحدہ عرب امارات301.15، امریکا231.21، ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں203.08ملین ڈالر وصول ہوئے
ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 181.78ملین ڈالر رہیں
کراچی:بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 19کے پہلے تین ماہ (جولائی تا ستمبر ) میں5ارب41کروڑ(5419.51ملین) امریکی ڈالر وطن بھجوائے جو کہ گذشتہ برس اس عرصے میں ارسال کئے جانیوالے 4ارب79کروڑ( 4790.01 ملین) ڈالر ز سے 13.14 فیصد زائد ہیں۔ستمبر 2018میں کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت 1452.43ملین ڈالر رہی جو اگست2018 کے مقابلے میں 28.70فیصد کم ہے جبکہ ستمبر 2017کے مقابلے میں 12.25 فیصد زائد ہے، بلحاظ ملک جولائی 2018کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب360.16ملین ڈالر، 301.15ملین ڈالر، 231.21ملین ڈالر، 203.08ملین ڈالر، 133.95ملین ڈالر، اور 41.1 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ ستمبر 2017میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 308.05ملین ڈالر، 302.77ملین ڈالر، 171.9ملین ڈالر، 194.76 ملین ڈالر، 141.02 ملین ڈالر اور 45.07ملین ڈالر تھیں، ستمبر 2018میں ملائشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 181.78ملین ڈالر رہیں جبکہ ستمبر 2017 میں ان ملکوں سے130.31ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔