غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ٹھکیدارمافیاکے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائیاں کی گئیں، افتخارعلی قائم خانی
سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ واٹرکمیشن کے احکامات اورہدایات کی سوفیصد تعمیل کی گئی،مہم جاری ہے
کراچی :غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے کی زیروٹالرینس کاعملی مظاہرہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 150سے زائد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہر کردیاگیامہم کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے جبکہ پروجیکٹس میں تعمیراتی قوانین کی خلاف ورزی اورغیرقانونی تعمیرات میں ملوث ٹھکیدارمافیاکے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کارروائیاں کی گئیں۔ڈیمالیشن اسکواڈ کی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مزید کارروائی ،پروجیکٹ صدف شاپنگ ارینا واقع بلدیہ ٹاؤن میں تشہیروفروخت مہم غیرقانونی قراردیتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل افتخارعلی قائم خانی نے ڈی جی کاچارج سنبھالتے ہی بے ضابطہ تعمیرات کے خلاف سخت اقدامات کااعادہ کیاتھاجس پرایس بی سی اے کے عملی اقدامات نمایاں ہیں اورگزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر بھرمیں متعددغیرقانونی تعمیرات کومنہدم اورسربمہرکردیاگیاہے ان کارروائیوں میں شامل معززسپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ واٹرکمیشن کے احکامات اورہدایات کی سوفیصد تعمیل کی گئی ۔واضح رہے کہ اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل کی خصوصی ہدایات تعطیلات کے دنوں میں بھی ایس بی سی اے ڈیمالیشن اسکواڈ اورمتعلقہ سیکشنزمتحرک رہے اورغیرقانونی تعمیرات کوروکنے اورمنہدم وسربمہرکرنے کاسلسلہ جاری رکھاگیا۔
اس سلسلے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران صرف تین ٹاؤنزمیں76 غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں جس میں جمشید ٹاؤن میں36،گلبرگ ٹاؤن 20اورلیاقت آباد ٹاؤن میں 20،انہدامی کارروائیاں سمیت شہرکے دیگرٹاؤنز میں درجنوں انہدامی وسربمہرکرنے کی کارروائیاں شامل ہیں ۔اس کے علاوہ ایس بی سی اے کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف جاری زیروٹالرینس مہم کے دوران گزشتہ 3ماہ کے دواران نہ صرف متعدد غیرقانونی تعمیرات کومنہدم وسربمہرکیاگیاساتھ ہی رہائشی پلاٹس پرغیرقانونی یونٹس /پورشنزکے تعمیروفروخت کنندہ ٹھکیدار بلڈنگ مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن لئے گئے
جبکہ تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کے زمرے میں متعدد نئے اورپرانے چھوٹے بڑے پبلک سیل پروجیکٹس میں بھی پلان کی خلاف ورزی ، الاٹیزکے حقوق اورتعمیراتی ضوابط پرقانونی عملداری کے لیئے کارروائیاں شامل ہیں جس میں واٹرکمیشن کی جانب سے زرعی زمین پر نئے اورپہلے سے جاری منصوبوں میں ایس بی سی اے کی جانب سے دی گئی اجازت ومنظوری کی منسوخی سمیت تعمیراتی کاموں پرپابندی کے اطلاق پرعملدرآمد کویقینی بنایاگیا۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل افتخارقائم خانی کی ہدایات پرڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرA-24،بلاک 15پرتیسری منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبرA1-47،بلاک 9کے گراؤنڈفلور کی لازمی کھلی جگہ پرتعمیرات ،لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقے ناظم آبادمیں پلاٹ نمبر 5/11،بلاک 2-Dپرچوتھی منزل کی دیواروں، آرسی سی کالمز اورپلاٹ نمبر،12/4بلاک 3-C،پرپانی کی بالائی ٹنکی اورتیسری منزل کی شیٹرنگ کو منہدم کردیاگیا۔
دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈکی مختلف ٹیموں کی جانب سے جمشیدٹاؤن 610،سی سی ایریا،بلاک 2،پی سی ایچ ایس پرپانچویں منزل کی آرسی سی چھت سمیت ٹی آرگارڈرزکی تعمیرات اورگلشن اقبال ٹاؤن کے علاقے میں پلاٹ نمبر R-1،سیکٹر24،اسکیم 33پی سی ایس آئی آر سی ایچ ایس کی عقبی جانب کی تعمیرات کومنہدم جبکہ پلاٹ نمبرC-123بلاک 15اسکیم 36،گلستان جوہراورنیوکراچی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر ST.12 ،سیکٹر9پرغیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیاگیا۔ مذکورہ انہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔مزیدبراں ایس بی سی اے نے پروجیکٹ صدف شاپنگ ارینا،واقع سیکٹر3،سعیدآبادب،بلدیہ ٹاؤن میں این او سی برائے تشہیروفروخت کے بغیرتشہیری مہم ،خریدوفروخت اور بکنگ کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے متعلقہ افسرکو ایکشن لینے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ اس سلسلے میں عوام الناس کومتنبہ کیاگیاہے کہ مزکورہ پروجیکٹ میں کسی قسم کی لین دین نہ کریں بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خودذمہ دار ہوں گے۔