اسلام آباد :چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن کی صومالیہ کی صفیر سے ملاقات

295

اسلام آباد  چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری سےصومالیہ کی سفیر مسنر خدیجہ محمد المخز ومی  نے ملاقات کی جس میں  باہمی دلچسپی کے اموار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صومالین سفیر کو یقین دہانی کروائی کہ  صومالیہ کے جوطلباء پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے آنا چاہتے ہیں انکے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔چیئرمیں نے مزید بتایا کہ 1500 صومالین  طلباء پاکستان کی جامعات میں زیرتعلیم ہیں۔

اس ملاقات میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن(اوآئی سی) کے ترقی پزیر ممبر ممالک کے 100 طلباء کو حکومت پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے وظائف کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔یاد رہے کےاوآئی سی اسکالر شپ کے تحت صومالیا کے آٹھ طلباء کے لیے وظائف مختص کیے گئے تھے جن میں سے 4 طلباء پیرمہر شاہ ایرڈیگری  کلچر یونیورسٹی رولپنڈی میں زیرِ تعلیم ہیں جبکہ دو طلباء نےمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے بچلر آف سول انجینئرنگ کے شعبہ  زیر تعلیم ہیں۔