بلوچستان: 5 محکموں کے سیکرٹریز  اور سربراہاں کو تبدیل کردیا گیا

108

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے 5 محکموں کے سیکرٹریز اور سربراہان کو تبدیل کردیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری پراسکیوشن محبوب احمد کو سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایڈیشنل سیکرٹری شہری منصوبہ بندی و ترقی، محمد نعیم بازئی کو ڈی جی پی آر مقرر کردیا گیا۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ عصمت اللہ کاکڑ کو سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری فارمز جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور طارق قمر بلوچ کو ڈی جی کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی مقررکردیا گیا۔ سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری فارمز ڈاکٹر محمد اکبر حریفال اور سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی آفتاب احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔