سکھر، مولانا حزب اللہ جکھرو کی عبدالقدوس گھمرو کی وفات پر تعزیت

139

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے عبدالقدوس گھمرو کی وفات پر ان کے کزن واجد گھمرو اور دیگر لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم سانپ کے ڈسنے سے فوت ہوگئے تھے۔ محمد علی گھمرو اور رحمت اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو و دیگر نے دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔