گاڑیوں سے پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر ہٹانے کا اصولی فیصلہ

91

راولپنڈی (بی این پی )حکومت پنجاب نے رکشہ، گاڑیوں، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرکوں پر لگے پریشر ہارن اور ٹیپ ریکارڈر ہٹانے کے لیے پولیس کو ہدایات جاری کردی ہیں۔تمام اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت کی گئی کہ وہ رکشہ،گاڑیوں،ٹریکٹر ٹرالیوں، بسوں اور اسی طرح دیگر گاڑیوں پر نصب پریشر ہارن وغیرہ اتروانے کے لیے اقدامات کریں۔اس حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔