پاکستان ہاکی ٹیم چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، محمد ثقلین

236

سینٹر فارورڈ کا کردار اور پنالٹی کارنرز پر گول فتح کا ضامن ہوگا، نمائندہ جسارت سے گفتگو
کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان ہاکی ٹیم کے اسٹنٹ کوچ اور اولمپئن محمد ثقلین نے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم مسقط کے دارلحکومت عمان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور انشاء اللہ اچھے نتائج دے گی، انہوں نے نمائندہ جسارت سے خصوصی بات چیت میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپینز ٹرافی جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، اولمپئن اسسٹنٹ کوچ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کافی عرصے سے سینٹر فارورڈ اور پنالٹی کارنرز پر کمزور رہی ہے جس پر اس مرتبہ دوران کوچنگ اور ٹرائلز خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں شعبے فتح کے ضامن ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کے اعلان کے بعد یہ افوائیں بھی دم توڑ گئیں کہ کپتان اور نائب کپتان کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ اس وقت قوم کی دعاؤں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی قومی کھیل کے لیے نیک خوائشات کی بہت ضرورت ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔