پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، وفاقی وزیر خزانہ

291

حکومت آئی ایم ایف کے پاس ضرور جا رہی ہے لیکن قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

تحریک انصاف کی حکومت کھبی پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتہ کا سوچ بھی نہیں سکتی ، یہ مایوسیاں اور غلط باتیں وہ کر رہے ہیں جنہوں نے ملک کو کنگال کردیا۔ یہ بات وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر  نے   اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہویے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ  ایم ایف  کے پاس جانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنے ملک کی سلامتی کو دائو پر لگادیں۔ تحریک انصاف کی حکومت پہلی نہیں جو آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہی ہو، پاکستان  کی تاریخ   میں  پہلے بھی 18 بار آئی ایم ایف  پروگرام    سے سابقہ  حکومتوں  نے قرضہ لیا ہے  ،7 مرطبہ فوجی اور 11 مرطبہ سویلین حکومت میں گیا ہے۔

 وزیرخزانہ نے کہا کے  ایران پر پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے درآمدی بل میں خاطرخواہ اضافہ ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ڈھائی مہینے بعد ہی آئی ایم ایف کے پاس چلی گئی تھی، سعودی عرب، چین یا کسی دوست ملک نے قرضے کے لئےشرائط نہیں رکھیں.تھے۔

 اسدعمرنے واضح‌ کیا کہ آئی ایم ایف کے پاس ضرور جارہے ہیں لیکن قومی سلامتی پرسمجھوتا نہیں کریں گے ،سی پیک کے قرضوں سے ہم پرکوئی اضافی بوجھ نہیں پڑا. گا۔