سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے رہنما، مولانا عبدالحفیظ بجارانی اور امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے تحصیل صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی جاکر دیوار کے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے 9 بچوں کی وفات پر ان کے لواحقین سمون شنبانی اور علی محمد شنبانی سے اظہار تعزیت کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے گھر کا معائنہ بھی کیا۔ راجا خان بجارانی، فقیر عنایت علی بررڑو سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔