وفاقی وزیر ریلوے کل سکھر سے چلنے والی دو ٹرینوں کا افتتاح کل کریں گے

141

سکھر (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد 16 اکتوبر 2018ء بروز منگل سکھر اسٹیشن پر پاکستان ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی 213 اپ اور 214 ڈاؤن فاسٹ موئن جو ڈارو فاسٹ پسنجر ٹرین اور 215 اپ، 216 ڈاؤن روہڑی فاسٹ پسنجر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں وفاقی وزیر کے علاوہ ریلوے افسران صحافی و دیگرعمائدین شہر شرکت کریں گے۔ قبل ازیں اسی روز وفاقی وزیر ڈی ایس آفس سکھر میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر سے محکمہ ریلوے کے پروگرامات کی بابت بریفنگ بھی لیں گے۔ علاوہ ازیں 15 اکتوبر کی شام ساڑھے 6 بجے اسلام آباد سے سکھر پہنچنے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کریں گے۔