حکومت پنجاب اور ادارہ صحت غریب عوام کادشمن بناہو ا ہے

145

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی )جماعت اسلامی حلقہ پی پی 114کے امیرمیاں زبیرلطیف ،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم،نائب امیر میاں عبدالستاربیگا ، رانانعیم اکرم،حاجی محمدحنیف اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں شہرکے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ادویات، اسٹریچر،وہیل چیئرز اور سرجیکل کے دیگر سامان کی غریب مریضوں کوعدم فراہمی اورناقص سیکورٹی انتظامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ محسوس ہوتاہے کہ حکومت پنجاب اور ادارہ صحت غریب عوام کادشمن بناہو ا ہے جس کے باعث دور درازسے آنے والے مریض اوران کے لواحقین شدیدمشکلات کا شکارہوتے ہیں، ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث آئے روز چوری اور نوسربازی کی درجنوں وارداتیں معمول بن چکی ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ اورضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی سٹریچراوردیگرسرجیکل کاسامان ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے اور ادویات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کے لواحقین اسپتال سے ملحقہ میڈیکل اسٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پرمجبور ہیں جواپنے من مانے ریٹ لگاکرمریضوں کے ساتھ آنے والے لواحقین کوبھی پریشان کرتے ہیں۔ مسافر خانوں کی کمی کے باعث مریضوں کے لواحقین کھلے آسمان تلے ٹھر ٹھراتے ہوئے راتیں گزارنے پر مجبور ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فوری طور پر اسپتالوں میں سہولتوں کے فقدان کانوٹس لے کراسپتالوں میںآنے والے مریضو ں اوران کے لواحقین کوریلیف فراہم کریں۔