گوادر پر قبضے کیلیے شناختی کارڈ  بنائے جارہے ہیں،اختر مینگل

104

کوئٹہ(نمائندہ جسارت )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے لاپتا افراد کی ماؤں کی چیخ وپکاربہرے وگونگے حکمرانوں تک پہنچاؤنگا ،لوگ گوادر کو قبضہ کرنے کیلیے مختلف طریقوں سے شناخت کارڈ بنا رہے ہیں ۔ اختر مینگل نے مزید کہا کہ ہم نے لاپتا افراد کی بازیابی کی خاطر ووٹ لیا ،سولر سسٹم لگانے کے لیے نہیں، ضمنی انتخاب میں ووٹ دینے پر مستونگ کے عوام کے شکر گزار ہیں ۔