اساتذہ کو ہتھکڑی لگانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب معطل

384

چیئرمین نیب  جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو ہتھکڑی لگاکر پیش کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نیب محمد رفیع  کو معطل کر دیا۔

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو ہتھکڑی لگاکر پیش کرنے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محمد رفیع  کو معطل کر دیا۔ چیئرمین نیب نے  کیس کی تفتیشی ٹیم کو بھی تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

چیئرمین نیب نے آئی جی پنجاب سے واقعہ میں ملوث اے ایس پی  کو بھی معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب یونی ورسٹی کے سابق وائس چانسلر مجاہد کامران کو نیب نے 11 اکتوبر کو حراست میں لیا تھا، نیب نے سابق وی سی سمیت دیگر اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگا کر احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔