اقوام متحدہ میں قرارداد منظور،فلسطین جی77 کی سربراہی کرے گا

221
صدر محمود عباس فلسطین کے جی 77 کا سربراہ منتخب ہونے پر۔

اقوم متحدہ کی  جنرل اسمبلی میں ترقی پزیر ممالک کی  تنظیم جی 77 کی سربراہی کے لیے فلسطین کو  منتخب کیا گیا ہے

اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی میں ترقی پزیر ممالک کی  تنظیم جی 77 کی سربراہی کے لیے فلسطین کوبھاری اکثریت سے  منتخب کیا گیا ہے سربراہی دینے کی قرارداد  مصر نے پیش کی تھی۔

قرارداد کے حق میں 146 اور  مخا لف میں صرف 3 ووٹ ملے۔ مخا لف ممالک  میں  امریکہ،اسرائیل اور آسٹریلیا شامل ہیں۔

  اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نیکی ہیلی نے  قرادا  کی منظوری کو  اقوام متحدہ کی غلطی قرار ددیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مبصر ملک کو  جی77 کی سربراہی دے دی گئی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل نہیں ہوں گے۔

فلستین کو رواں برس  جولائی میں  جی77 کی سربرئی کے لیے نامزد کیا گیا تھا اسکی امریکہ اور اسرائیل نے شدید مخلفت کی تھی۔

قوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد فلسطین کو خصوصی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں جن کے تحت فلسطین ترقی پذیر ممالک کی سب سے بڑی تنظیم جی 77 کی سربراہی کرسکے گا اس سے قبل فلسطین اقوام متحدہ کا رکن نہیں بلکہ مبصر کی حیثیت سے شرکت کرتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 1964 میں اقوام متحدہ نے ترقی پذیر 77 ممالک کی تنظیم جی 77 کی بنیاد رکھی تھی اور اس میں اب فلسطین سمیت 134 ممالک شامل ہیں۔