بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21کروڑ90لاکھ ڈالرز کی ادائیگی نے ذخائر کو کم کر دیا
زرمبادلہ کے ذخائر14ارب61کروڑ39لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں،مزید کمی کا خدشہ
کراچی:ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری مد میں 21کروڑ90لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر14ارب61کروڑ39لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 12اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر14ارب85کروڑ21لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر14ارب61کروڑ39لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر21کروڑ89لاکھ ڈالرز کمی سے 8ارب8کروڑ89لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1کروڑ93لاکھ ڈالرز کمی سے 6ارب52کروڑ50لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔