ادارے کی ملازم خواتین کے بچوں کے لیے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح

279
جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد طارق رفیع ادارے کی ملازم خواتین کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں۔

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کی آسانی کے لیے ڈے کیئر سینٹر قائم کر دیا گیا ہے جہاں ادارے میں ملازمت کرنے والی خواتین اپنے تین سال کی عمر تک کے بچوں کو داخل کرا سکیں گی۔ ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و کام یابی میں خواتین کا کردار لازمی ہے تاہم اکثر خواتین بچوں کی ذمے داریوں کے باعث اپنے کیریئر کو خاطر خواہ وقت نہیں دے پاتیں، انہیں وجوہ کو مد نظر رکھتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ڈے کیئر سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ خواتین اپنے بچوں کو بے فکری کے ساتھ چھوڑ کر اپنے کام پر توجہ دے سکیں۔ ڈے کیئر سینٹر کے افتتاح کے موقع پر پرو وائس چانسلر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ انصاری، ڈین ڈاکٹر غلام سرور، رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ اکرم، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ کونسل ڈاکٹر غزالہ عثمان اور ڈائریکٹر ہیومن ریسورس حور زمان بھی موجود تھیں۔