حکومت اور ادارے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں،محمد الطاف

87

لاہور(وقائع نگار خصوصی)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان محمد الطاف نے کہاہے کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جارہی ہے،یوں محسوس ہوتاہے کہ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے ماہانہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل شمشیر شاہد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سہیل ناصر منصوری نے کہاکہ مہنگائی کے ہوشربا اضافے کے باعث غریب عوام کا روح اور جسم کا رشتہ برقراررکھنامشکل ہوگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکمران روز نئے ڈیم بنانا اعلان کرتے ہیں لیکن یہاں حالت یہ ہے کہ سالانہ 25 ارب کا پانی ضائع ہوجاتا ہے،حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس نہیں ہے ، وہ صرف اپنے اقتدار بچانے میں لگے ہیں جو اب بچنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے غلطیوں کی اصلاح نہ کی تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، وہ لوگ اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کر رہے ہیں ،ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی کھلم کھلا ریاستی دہشت گردی کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا پڑے گا۔