بزنس مین پینل یکطرفہ الائنس کا حامی نہیں، میاں انجم نثار

476

جمہوری طریقہ سے صوبہ بلوچستان سے ایف پی سی سی آئی کا صدر منتخب کروائیں گے اور صوبہ بلو چستان کو قومی دھاے میں لائیں گے ،بزنس مین پینل
یو بی جی نے پچھلے چار سالوں میں وزرا سے ملاقاتوں کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے لئے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو وہ فخر سے بزنس کمیونٹی کو بتا سکیں۔
کراچی:بزنس مین پینل فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس انیڈ انڈسڑی نے کہا ہے کہ جمہوری طریقہ سے صوبہ بلوچستان سے فیڈریشن کے الیکشن برائے 2019 کے لئے صدر منتخب کروائیں گے اور صوبہ بلو چستان کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے لہٰذا بلوچستان سے تجربہ کار بزنس مین کو فیڈریشن الیکشن میں نمائندی دی جائے گی ۔چیئرمین بزنسمین پینل میاں انجم نثار نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کہا بزنس مین پینل یکطرفہ الائنس کا حامی نہیں ہمیشہ برابری کی سطح پر بات ہونی چاہییےْ۔ دنیا کے دوسرے وفاقی چیمبرز اکنامک پالیسیز، گلوبلائزیشن،ٹریڈ ڈسپیوٹ اور دیگر معاشی معاملات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بزنس کمیونٹی کے حق میں اپنی بات کو منواتے ہیں مگر ہمارے فیڈریشن چیمبرز میں ایسا نہیں ہے، سرکاری پریس ریلیز، تشہیر اور اپنے ذاتی مفادات کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا جاتا ۔ برسر اقتدار یونائیٹڈ بزنس گروپ نے پچھلے چار سالوں میں وزرا سے ملاقاتوں کے علاوہ بزنس کمیونٹی کے لئے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو وہ فخر سے بزنس کمیونٹی کو بتا سکیں۔وزیراعظم کی بزنس کونسل میں ایف پی سی سی آئی نمائندوں کا منتخب نہ ہونا انکی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔عالمی سطح پر ہونے والی معاشی پیش رفت کے متعلق وفاقی چیمبرز میں مستند ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی بیرونی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، گذشتہ کئی سالوں سے ہمارا برآمدی ہدف پورا نہیں ہوپارہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات مخصوص مصنوعات اور مخصوص ممالک تک محدود ہیں جن کی وجہ سے ہم برآمدات بڑھانے کا خواب پورا نہیں کرپائے، ہمیں نئی منڈیوں اور نئی مصنوعات کے متعلق ریسرچ کرنا ہوگی ۔ ترقی یافتہ ممالک ریسرچ کرکے توانائی کی پیداوار کے نئے ذرائع تلاش جبکہ ہمارا فیڈریشن چیمبر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے جو پاکستان کی سب سے بڑی تجارتی تنظیم کے وقار کے منافی ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی معیشت کے بارے فکر اور تجارتی پالیسی مرتب کرنے سے حکومت کی سنجیدگی کا پتہ چلتا ہے بزنسمین پینل انشاء اللہ حکومت کو ایک ٹھوس بزنس پلان دے گا تاکہ گرتی ہوئی معیشت کو ٹریک پر واپس لایا جاسکے۔