اپنی نوعیت کی پہلی سائنسی نمائش میں تھر پارکر کے تمام اسکولوں کے بچے شرکت کریں گے
کراچی: قابلِ رسائی معیاری تعلیم کے اپنے مشن کو جاری رکھتے ہوئے داؤدفاؤ نڈیشن ، تھرفاؤ نڈیشن ، اینگرو کارپوریشن اور سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی شراکت سے اسلام کوٹ تھر پار کر جیسے پسماندہ علاقے میں کے نام سے 26اور 27اکتوبرکو ایک سائنسی نمائش کا انعقاد کررہی ہے۔
کا مقصد پاکستان کی مایہ ناز کارپوریٹ اور پبلک سیکٹرکمپنیوں، ماہرِتعلیم، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے ماہرین اور کامیاب کاروباری افراد کی شراکت سے ملک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔یہ نمائش اپنے سامعین کی تعداد اور اثرات کے وجہ سے ملک کی سب سے بڑی سائنسی نمائش تصور کی جاتی ہے۔
تھر پار کر میں سائنس اورریاضی کے مضامین میں طلباء کی کا رکردگی کے اعداد وشمار نہایت خطرناک ہیں۔ تھر کے اسکولوں میں حال میں منعقد کئے جانے والے جدید معیاری ٹیسٹ(Standardized Achievement Test)کے اعداد وشمار ریاضی اور سائنس کے مضامین میں پانچویں جماعت کے طلباء کی کمزور فہمی کی عکاسی کرتے ہیں جن کا اسکور27.3سائنس اور30.04ریاضی کے مضمون میں رہا جبکہ آٹھویں جماعت میں یہ اسکور 25.6ریاضی میں اور 26.8سائنس کے مضمون میں رہا جو نہایت نہایت ہی مایوس کن ہے۔
ٹی ڈی ایف Magnifiscience نمائش میں طلباء، اساتذہ اور عام پبلک مختلف دلچسپ اور انٹرایکٹیو سرگرمیوں کا تجربہ کرسکیں گے۔نمائش میں آپٹیکل الوژن، فورسز اینڈ موشن، دماغی کھیل اور صحت سمیت کئی دلچسپ موضوعات پر ماہرین اورپیشہ ورفراد کی جانب سے تیار کئے گئے اسٹالز رکھے گئے ہیں جو ان اسٹالز پر سائنس کے بنیادی اصولوں اور ان کے عملی مظاہرے کی وضاحت کریں گے۔
اس موقع پر داؤدفاؤ نڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سبرینا داؤد نے کہا کہ ٹی ڈی ایف Magnifiscienceملکی سطح پر غیر رسمی طریقے سے سائنسی خواندگی کو جدید انداز سے فروغ دینے کے حوالے سے جانی جاتی ہے اور تھر پارکر کے طلباء کو دیگر شہروں میں موجود اپنے ہم عصروں کی طرح سائنس کے تجربوں سے مستفید اور آگاہ کرنانہایت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے اس حصے میں جہاں معیاری تعلیم کی سہولیات سرے سے موجود ہی نہیں ہیں وہاں “کلاس روم کی سطح”سے باہرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ٹی ڈی ایف Magnifiscience جیسی تعلیمی مہمات عملی مطالعہ اور نصاب کے درمیان تفریق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ نے کہا کہ تھر فاؤنڈیشن نے مستقل ترقی کے مقاصد کو ترقی کے ماڈل کے طور پر اپنایا ہے جو اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اپنے اثرات پیدا کررہی ہے۔یہ نمائش تھر پارکر میں بچوں اور طلباء کیلئے ایک فعال تعلیمی نصاب کی فراہم کے ہمارے مقصد سے ہم آہنگی رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تھرپارکر میں تعلیم کے حوالے سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہاں شرح خواندگی مردوں اور خواتین میں بالترتیب 52اور17فیصد ہے۔