تیسرا پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو 24 ٰتا 25 اکتوبر ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گا

329

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)تیسرا پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو 24 ٰتا 25 اکتوبر ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو گا۔ یہ پاکستان میں پانی کے موضوع پر منعقد ہونے والا ایک بڑا ایکسپو ہو گا۔ اس ایونٹ میں نمائش کے ساتھ کانفرنس بھی منعقد ہو گی جس میں پانی سے متعلق مختلف پروڈکٹس اور سروسز، جدید ترین اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجیز پرنجی و سرکاری اداروں کے ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ 

نمائش میں حکومتی عہدیداران، انڈسٹری لیڈرز، واٹر ایکسپرٹس اور کمپنیوں کے نمائندے شرکت کریں گے جہاں انہیں اپنے کاروبار اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کا موقع ملے گا۔ یہ نمائش پرائم ایونٹ مینجمنٹ کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو کامران عباسی کے مطابق شہری آبادیوں ، پانی اور ماحولیاتی مسائل میں اضافہ دنیا بھر کا ایک بڑا مسئلہ بنا ہواہے۔

پانی کے وسائل، ماحولیات اور شہروں کی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ یہ ایونٹ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اپنے تجربات،لاگت کم کرنے اور پیداوار بڑھانے کے طریقوں سمیت ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے بارے میں بھی آگاہی دے گا۔ کامران عباسی نے بتایا کہ پاک واٹر ایکسپو کے انعقاد کا مقصد صرف بزنس پروفیشنلز اور انڈسٹریز کے فروخت کنندگان و خریداروں کو آپس میں ملانااور واٹر انڈسٹری کی نئی ترقی اور ٹرینڈز سے متعارف کرانا ہی نہیں ہے بلکہ ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرنا ہے،

جہاں پر پاکستان کے پانی سے متعلق مسائل کے بہترین حل کے لیے نئی تجاویز کو بھی زیربحث لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں پانی کی ٹیکنالوجی، ویسٹ واٹر سالوشنز، پاور جنریشن، ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن، رینیوایبل انرجی، سسٹین ایبلٹی و گرین انجینئرنگ، آٹو میشن اور انسٹرومینٹیشن سیکٹرز سے ماہرین شریک ہوں گے۔ 

پاک واٹر اینڈ انرجی ایکسپو میں پاور جنریشن، بیوریج انڈسٹریز، بلڈرز اینڈ کنٹریکٹرز، کیمیکل پلانٹس، ڈسٹلری و بریوری یونٹس، ڈیریز اینڈ ملک پروڈیوسرز، تعلیمی ادارے، انجینئرنگ آرگنائزیشنز، ماحولیاتی کنسلتنٹس، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، فرٹیلائزر مینوفیکچررز، فوڈ پروسیسنگ یونٹس، فروٹ جوسز، حکومتی اداروں، ہوٹلز، کلبز، انڈسٹریل اسٹیٹ اتھارٹی، لیدر انڈسٹریز، منرل واٹر پروڈیوسرز، منرل واٹر بوٹلرز مینوفیکچررز، منرل واٹر لیبلز، میونسپل کارپوریشنز، 

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، این جی اوز، پیٹروکیمیکل پلانٹس، فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز، پاور پلانٹس، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ ، پلپ اینڈ پیپر انڈسٹری، رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز، ریفائنریز، ریسرچ اینڈ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس، سندھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ، شوگر انڈسٹریز، ٹیکسٹائل ، واٹر کنسلٹنٹس اور واٹر اتھارٹیز سے ماہرین و لوگ دورہ کریں گے ۔ 

کامران عباسی کا کہنا تھا کہ پانی ہر ہر چیز خصوصا دیرپا معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے نمائش کے سپورٹرز واسا اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔