ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو فوری رہا کرایا جائے ،مولانا حزب اللہ جکھرو

163

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھرکی جانب سے جمعہ کے روز ضلع بھر میں مختلف مساجد میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے خصوصی دعائیں کرائی گئیں۔ ضلعی امیر مولانا حزب اللہ جکھرو کے مطابق جمعہ کے اجتماعات میں اس حوالے سے خطاب کیے گئے اور مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرایا جائے ۔