سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی روہڑی میں کارروائی، روہڑی میں چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی خواتین گروہ گرفتار، مسروقہ موبائل، ملبوسات و دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابقابق مذکورہ خواتین روہڑی کے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد گھروں کی چوری میں ملوث تھیں۔ گرفتار خواتین کی شناخت سیما اور شہناز بھیل کے نام سے ہوئی، تعلق لکی غلام شاہ ضلع شکارپور سے ہے۔ خواتین بھیک مانگنے کے بہانے گھروں میں داخل ہوکر متعدد گھروں کا صفایا کرچکی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نشاندہی پر خواتین کو گرفتار کیا۔ گرفتار خواتین کے قبضے سے موبائل فون، ملبوسات، نقد رقم و دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔ گرفتار خواتین سے مزید تفتیش جاری ہے۔