سعودی سحافی جمال خاشقجی کی باقیات سعودی قونصلر جنرل کے گھر سے مل گئیں
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں واقعہ سعودی قونصلر جنرل محمد العتیبی کے گھر مین موجود باغ میں سعودی ص جمال خشوگی کی باقیات دفن کی گئی تھی جبکہ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے جسم کو کاٹا گیا ہے اور ان کا چہرہ مسخ کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے تمام حقائق کو منظر عام پر لایا جائے گا۔طیب اردوان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پہلے جمال خاشقجی کے قتل کی تردید کی گئی لیکن اب سعودی بھی مان گئے ہیں۔
ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور اس پر عمل کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر ہی دنیا مطمئن ہو گی، سعودی حکام کو بھی چاہئیں کہ اس قتل کے منصوبہ سازوں کے نام ظاہر کریں ۔