سندھ میں کسانوں کو دھان کی فصل کے بہتر نرخ دیے جائیں

178

سکھر( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امیر مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ سندھ میں دھان کی فصل اتررہی ہے ، کسانوں کو بہتر نرخ دیے جائیں، غریب کاشتکار کاسال بھرکا دارومدار اپنی اس فصل پر ہے۔ یہ بات انہوں نے پنوعاقل کے مقامات رقپور اورجوناس میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ غلام شبیر کلھوڑو،امان اللہ سومرو اورقمر الدین بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے کپاس کے کاشتکاروں کو پنجاب کے برابر نرخ دیے جائیں، پھٹیاورچاول پر ہی عوام کا دارو مدار ہے انہیں مفت ٹریکٹر اور کھاد فراہم کیے جائیں اور شہروں سے منڈی تک پکے روڈ بناکر دیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر سمجھوتا نہیں کرے گی۔مہنگائی کے ڈرون حملے حکومت کے تحفے ہیں، عوام بجلی اور گیس کے بل بھرنے سے تنگ آچکے ہیں۔اتنی مہنگائی دور آمریت میں بھی نہیں ہوئی، دال سبزیاں بھی غریبوں کوخریداری میں مشکل ہو رہی ہے، مرغی کا گوشت فوری سستا کیا جائے۔جماعت اسلامی اقتدارمیںآکر آئی ایم ایف کی بڑھائی ہوئی مہنگائی ختم کرے گی۔حکومت اپنی صفوں سے چوروں اور لٹیروں اورمشرف کے یاروں کو علیحدہ کرے۔پاناما لیکس میں تمام ملوث افراد کا کڑا احتساب کیا جائے اور لوٹی ہوئی رقم سے ملک میں تعلیمی ادارے بنائے جائیں اور غیر ملکی قرض اتارا جائے ۔علاوہ ازیں انہوں نے جماعت کے بزرگ ارکان قمرالدین سومرو،سید علی گوہر شاہ کے گھر جاکران کی عیادت کی۔