دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اوریکل کلاؤڈ ایپلی کیشنزسے ترقی حاصل کی 

250

کراچی: دنیا کی بڑی عالمی کمپنیوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ ان کی عالمی سطح پر کامیابی اور ترقی میں اوریکل کلاؤڈ ایپلی کیشنز اور اوریکل پلیٹ فارم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
عالمی کمپنیاں بشمول متسوبشی الیکٹرک، سولیرئس ایوی ایشن، ای بیٹس، کالج بورڈ، آفس ڈپو نے اپنے کاروباری امور اور کارکردگی میں 60 تک اضافہ کیا ہے جبکہ ٹرننگ پوائنٹ کے مریضوں کو خدمات کی فراہمی میں انتظار کا دورانیہ چار ہفتوں سے کم ہوکر صرف دو دن رہ گیا ہے۔ ان کمپنیوں کی مارکیٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اوریکل کے ایگزیکٹو نائب صدر اوریکل کلاؤڈ پلیٹ فارم، امیت زاوری نے کہا کہ کاروباری دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں اور ان چیلنجز سے نمٹنے میں سوفٹ ویئر ایز اے سروس(IaaS)، اوریکل کلاؤڈ پلیٹ فارم جدید ٹیکنالوجی سے ان کی کارکردگی میں اضافہ اور جدید کاروباری آسانیاں فراہم کررہا ہے۔
متسوبشی الیکٹرک ایک عالمی کمپنی ہے جو الیکٹرک آلات تیار کرتی ہے اور مختلف مصنوعات کے لیے کمپنی کو فوری خدمات انجام دینی ہوتی ہیں جن میں ہزاروں قسم کی تبدیلیاں بھی کرنی ہوتی ہیں اور اعلیٰ معیار بھی برقرار رکھا جاتا ہے، اس عمل کی تکمیل میں اوریکل ای آر پی کلاؤڈ اور اوریکل ایس سی ایم کلاؤڈ اور اوریکل ای آر پی کلاؤڈ مینوفیکچرنگ پراسس میں نہایت معاونت فراہم کرتے ہیں۔ اوریکل کلاؤڈ پلیٹ فارم، انٹرنیٹ آف تھنگز(IoT)، جاوا، اے پی آئی کو مربوط بناتا ہے اور پوری مینوفیکچرنگ ویلیو چین اور دیگر امور کو کلاؤڈ کے حامل ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم میں تبدیل کردیتا ہے۔
ٹموتھی لومیکس، بزنس ڈیویلپمنٹ لیڈ، متسوبشی الیکٹرک نے کہا کہ مینوفیکچرنگ پراسس میں معمولی سا مسئلہ بھی کروڑوں ڈالر کے اخراجات اور تاخیر کا باعث بن سکتا ہے، اوریکل کلاؤڈ نے ہماری پیداوارمیں 30 فیصد تک اضافہ کیا اور دیگر مینوئل امور کو 55 فیصد تک کم کیا جبکہ ہماری جدت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
یوکے میں کام کرنے والے خیراتی ادارے ٹرننگ پوائنٹ نے اوریکل سروس کلاؤڈ سے مختلف مریض بشمول، ذہنی، منشیات اور معذوروں کے علاج میں مدد حاصل کی اور ان کے علاج میں وقت کا دورانیہ کم کیا گیا۔ چیف انفارمیشن آفیسر ، ٹرننگ پوائنٹ نے کہا کہ جب آپ ذہنی بیماریوں کا علاج فراہم کرتے ہیں تو علاج جلد از جلد کرنا ہوتا ہے، اب ہم نے مریضوں کو خدمات کی فراہمی میں وقت کا دورانیہ چار ہفتوں سے کم کرک دو دن کرلیا ہے۔