سعودی امدا،اسٹاک میں تیزی،روپیہ تگڑا ،تولہ سونا 1000روپے کی کمی

409

کراچی :سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بیل آوٹ پیکیج ملنے کے بعد مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور اور ،روپیہ تگڑا ہو گیا

Invest in gold – bank gold bars bullions on dollars

جس لے بعدمیں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38ہزاراور39ہزار کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا اور انڈکس 1500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 39271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ87.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

‘جس کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 2 کھرب 53اارب 59کروڑ32لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ۔ منگل کو سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لئے امدادی پروگرام کی منظوری کے پس منظر میں بدھ کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔اور ٹریڈنگ کے ابتدائی سیشن میں پی ایس ایکس کے بینچ مارک کے ایس ای100 میں1200 پوائنٹس بڑھنے سے اسٹاک ایکس چینج بلڈنگ میں زبردست خوشیاں منائی گئیں

۔بدھ کو مارکیٹ میں تیزی کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 38ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع انڈیکس 39296پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی کریکشن ہوئی لیکن زبردست تیزی کے اثرات کاروبار کے اختتام تک چھائے رہے اورٹریڈنگ ختم ہونے پرکے ایس ای100انڈیکس 1556.22پوائنٹس کے اضافے سے39271.12پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 801.23پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18872.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 935پوائنٹس اضافے سے 28925.72پوائنٹس ہو گیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 53اارب 59کروڑ32لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب21ارب97کروڑ88لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب75ارب 57کروڑ20لاکھ روپے ہو گیا ۔گزشتہ روز8ارب مالیت کے 33کروڑ36لاکھ 41ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جب کہ اس کے مقابلے میں6ارب روپے مالیت کے 22کروڑ39لاکھ 37ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا اس لحاظ سے کاروباری حجم بھی بہتر رہا ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر425کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 372کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،46میں کمی اور 7کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 327.05روپے کے اضافے سے6883روپے رہے جب کہ انڈس موٹرز کے حصص کی قیمت 63.55روپے کے اضافے سے1334.60روپے ہوگئی ۔سب سے زیادہ کمی انڈس ڈائنگ کے حصص کے بھاؤ میں ہوئی جو26.49روپے کی کمی سے 503.50روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو 17.12روپے کی کمی سے2335.64روپے ہوگئی .کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک ، بینک آف پنجاب ،لوٹی کیمکل ،نیمر ری سنز ،آزگارڈ نائن ،میڈیا ٹائمز ،کوہ نور اسپننگ ،ڈیسکون آکسی چیم ،پاور سیمنٹ اور ستارہ پیرو ایکسائیڈ نمایاں رہے ۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثرات غالب رہنے کا امکان ہے ۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں4ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1230ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی ا ور فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے اضافے سے60700،دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کمی سے 52040روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 820روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر134روپے سے گھٹ کر132روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر133روپے سے کم ہو کر131روپے کی سطح پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1.70روپے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 133.90روپے سے کم ہو کر132.10روپے اور قیمت فروخت134روپے سے گھٹ کر132.30روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈٓلر کی قدر میں2.10روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی