ضمانت مسترد ۔ شاہد مسعود عدالت سے فرار

309

اسلام آباد  کے اسپیشل سینٹرل جج  کامران بشارت مفتی نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد  ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی پی ٹی وی کر پشن کیس میں  ضمانت قبل از گرفتاری کی  درخوست مسترد کردی۔

عدالت کے فیصلے سے قبل ہی شاہد مسعود عدالتی کمرے سے فرار ہو گئے۔

عدالت سے ضمانت خارج ہونے کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم اینکر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

 واضح  رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نےشاہد مسعود کو  چیئرمین پی ٹی وی مقررکیا تھا  اور  اینکر پر 3 کروڑ 30لاکھ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔